counter easy hit

پاکستان کابل میں حملوں کی مذمت کرتا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سائیڈ لائنز ملاقاتیں جاری ہیں۔ اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ملاقات کی جس میں پاک افغان دو طرفہ تعلقات، امن عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کابل میں حملوں کی مذمت کرتا ہے، افغان حکومت دشمنوں سے باخبر رہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ روابط کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ہوگا۔ خطے میں دیرپا امن، پرامن افغانستان سے جڑا ہے۔ وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون کے فروغ اور مواقعوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان قیادت کے پاس امن کا موقع ہے تاہم دشمنوں سے بھی باخبر رہنا ہوگا۔ پاکستان دیرپا افغان امن، مہاجرین کی جلد واپسی کا خواہاں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website