اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک طرف پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کررہےہیں اور پاکستان کی امداد بند کرنے کااعلان کردیا لیکن پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیغام جاری کرتے ہوئے افغانستان کے شہر غزنی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے ۔ دفترخارجہ کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ نے حکومت پاکستان کی طرف سے مرنیوالے فوجیوں کے خاندانوں اور ان کے دوستوں کیساتھ تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا جنہوں نے اپنے عزیز کھودیئے یا جو زخمی ہیں ، ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اعلامیہ کے متن میں کہاگیاہے کہ پاکستان امریکی حکومت اور اس کے عوام کیساتھ ہے ۔ یادرہے کہ نیٹو حکام کے مطابق تین امریکی شہری قتل اور تین ہی زخمی ہوگئے تھےتا ہم فوجیوں کی شناخت سے متعلق مزید کوئی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔