counter easy hit

پلوامہ ڈرامہ اور پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کے ٹھوس ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا گیا ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پلوامہ ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارت کے جارحانہ عزائم اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اوبھارت کیجانب سے پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کے ٹھوس شواہد پرمبنی ڈوزئیر پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔ آج یورپی پارلیمنٹ، برطانوی پارلیمنٹ سمیت اہم بین الاقوامی فورمز پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جاری ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ کو بھی ساری صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔ یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہر یار آفریدی سے ملاقات میں کہی۔ جنھوں نے وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا سرکار نے اپنی غلط پالیسیوں کے سبب سیکولر بھارت کا تشخص خاک میں ملا دیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پلوامہ ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارت میں موجود اقلیتیں بالخصوص عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت،مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے ڈوزئیر کے ذریعے، بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پشت پناہی کے ٹھوس شواہد پوری دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج یورپی پارلیمنٹ، برطانوی پارلیمنٹ سمیت اہم بین الاقوامی فورمز پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جاری ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ کو ساری صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہر یار آفریدی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور 80 لاکھ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف موثر آواز اٹھانے اور ہندوستان کی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا۔

SHAH MEHMOOD QURESHI, IN, MEETING, WITH, CHAIRMAN, KASHMIR, COMMITTEE, SHEHRYAR AFRIDI, HIGHLIGHTS, MOFA, EFFORTS, AGAINST, PULWAMA, DRAMA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website