لاہور: معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی وزیراعظم عمران خان کی جماعت کے لیے بہت خدمات ہیں۔جہانگیر ترین نے پارٹی پر اور عمران خان پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جب کہ پنجاب کی حکومت بنانے میں بھی ان کا اہم کردار تھا۔ تاہم جہیانگیر ترین جن آزاد اراکین کو پارٹی میں لائے ان سے کیے ہوئے وعدے بھی تو پورے کرنے تھے۔ اس لیے جہانگیر ترین کا نام پھر سے منظر عام پر آنے لگا، پی ٹی آئی میں جب سے تبدیلی کی لہر چلی ہے تب سے عمران خان صاحب نے انہیں پی ٹی آئی میں پھر سے ایکٹو کر دیا۔دوسری طرف جہناگیر ترین کا اینٹی گروپ شاہ محمود قریشی بھی تو ساری زندگی وزیر خارجہ رہنے کے لیے نہیں ہیں وہ بھی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے سپنے دیکھ رہے ہیں۔ خواہش تو ان کی پرائم منسٹر بننے کی ہے لیکن ایسا تو ممکن ہو نہیں سکتا۔ لیکن چیف منسٹر پنجاب بھی کوئی چھوٹی چیز نہیں ہوتی۔ پنجاب آدھا پاکستان بنتا ہے۔ اس لیے اب جب بات آئے گی شاہ محمود قریشی کی کہ انہیں پنجاب میں کوئی پوزیشن ملے گی یا نہیں تو شاہ محمود قریشی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں ہرایا گیا۔اب ان کا خواب اب وزیراعظم بننے کا ہے۔ ان کے مقابلے پر ایک امیدوار کو لایا گیا جسے جہانگیر ترین نے سپورٹ کیا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس پارٹی کے لوگ صرف عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں۔عمران خان کچھ بھی کہہ دیں پی ٹی آئی کے سپورٹرز ان کا دفاع کرتے ہیں اور آخرپہ ان کے پاس ایک ہی بات ہوتی ہے کہ جو بھی ہے عمران خان کرپٹ تو نہیں ہے نہ۔۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی اور کھینچاتانی شروع ہو چکی ہے دیکھتے ہیں اس حکومت کا مستقبل کیا بنتا ہے۔بہرحال جہانگیر ترین عمران خان کی ہدایت پر ایکٹو ہے اور مختلف وزرا سے گفت و شنید کر رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ تبدیلی بہت جلد آئے گی۔