counter easy hit

پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لا رہے ہیں،وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کا دورہ کیا۔وزیرخارجہ کو ڈی جی ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ شاہ محمود قریشی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 11529پاکستانیوں کو تاحال بیرون ملک سے واپس لایا جاچکا ہے، بیرون ملک 62 ہزار 709 پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی سلمان اطہر اور ان کی ساری ٹیم کو مبارکباد دی۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کا احساس ہے،پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا فلائٹ شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق آئندہ 2 ہفتوں کے دوران ملکی اور غیر ملکی ایئر لائن کی مجموعی طور پر 45 پروازیں آپریٹ ہوں گی جن سے 9 ہزار سے زائد پاکستانی واپس آئیں گے، ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک پھنسے ساڑھے 9 ہزار پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website