اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ترکی میں تباہ کن زلزلہ سے تباہی پر پاکستان اپنے ترک بھائیوں کی مدد کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب میولوٹ کاوسوگلو کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ازمیر میں تباہ کن زلزلہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں پر ہماری ہمدردیاں ترک عوام ک ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ترک بھائیوں کی ضرورت کے اس لمحے میں ہم امدادی کارروائیوں کیلئے تیار ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی تمام تر ہمدردیاں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے
@MevlutCavusoglu
T.C. Dışişleri Bakanı / Minister of Foreign Affairs of Republic of Turkey
Spoke to brother @MevlutCavusoglu and extended our deepest sympathies & sincere condolences for lives lost & those injured in the devastating earthquake in #Izmir. Pakistan stands ready to help Turkey with urgent relief & assistance in this hour of need.
Flag of Pakistan
Flag of Turkey