وزیر اعظم سے استعفے پر اپوزیشن جماعتوں کے رابطے جاری ہیں، اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شا ہ محمود قریشی نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارسے ملاقات کی ہے۔
Shah Mehmood Qureshi to meets with Farooq Sattar
ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر ہم سے متفق ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے اور مسلم لیگ ن کو فیصلہ کرنا ہے کہ قائد ایوان کون ہونا چاہیے۔