counter easy hit

شاہ محمود قریشی نے قوم کو بتا دیا

Shah Mehmood Qureshi told the nation

ملتان (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران، ٹرمپ ملاقات میں خطے کے اہم معاملات پر بات ہو گی، امریکا اورپاکستان کے درمیان تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں، امریکا روس اور چین نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکو سراہا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے انتخابی حلقے کے دورے پرمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید پیشرفت ہوگی۔ عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں خطے کے اہم معاملات زیربحث آئیں گے۔ امریکا اورپاکستان کے درمیان تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، روس اور چین نےافغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکو سراہا۔ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ نے ساڑھے4 سال تک وزیر خارجہ کا تقررنہ کرکے ملک سے دشمنی کی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا۔ حکومت ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ ماضی کی خرابیاں ٹھیک کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کسی لٹیرے کو این آراو نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے پرکچھ سیاسی جماعتیں ہمارے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہیں۔ دوسری جانب واہگہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے بتایا کہ مذکرات کے دوسرے دور میں دونوں ممالک نے تقریباً 80 فیصد معاملات پراتفاق کیا ہے اورباقی ماندہ ایشوز پر اتفاق رائے کیلئے مزاکرات کا ایک اوردوردرکارہوگا۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈاکٹرمحمد فیصل جبکہ 8 رکنی بھارتی وفد کی قیادت بھارتی وزارت داخلہ کے جائنٹ سیکرٹری ایس سی ایل داس نے کی ، مذاکرات کا پہلا دور14 مارچ کو اٹاری میں منعقد ہوا، دوسرے راؤنڈ کیلئے پہلے 2 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم بھارت مزاکرات سے نکل گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپورراہداری کوکھولنے کا بنیادی مقصد امن کو فروغ دینا ہے، پاکستان خطے میں امن میں پرعزم ہے۔ ایک سوال پرترجمان نے کہا کہ کرتار پورراہداری کے ذریعے یاتریوں کی تعداد کا تعین کرتارپورمیں دستیاب زیادہ سے زیادہ استعداد کے مطابق طے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جتنا بھی ممکن ہوسکے گا وہ کرے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website