>پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) فرانس میں پاکستانی خواتین کی تفریح اور عید کی خریداری کے لیے چودہ جون کو ”چاند رات میلہ“ کا انعقاد ہوگا جس میں مہندی، کپڑوں، جوتوں، جیولری سمیت خواتین کے لیے سٹال لگائے جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق شاہ نواز میرج ہال، شامیانہ، آرزو ”مرر“ اور جاف پروڈکشن کے تعاون سے شاہ نواز میرج ہال میں عید سے ایک دن پہلے یعنی چاند رات کو خواتین کے لیے ”چاند رات میلہ“ منعقد ہوگا جس میں مہندی، کپڑوں، جوتوں، جیولری، میک اپ و دیگر سٹال لگائے جائیں گے۔ یہ میلہ چودہ جون کو دوپہر 3 بجے سے رات تک ہوگا جبکہ انتظامیہ کی طرف سے فری افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ شاہ نواز میرج ہال کے افزان نواز اور شامیانہ کی نبیلہ آرزو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستانی خواتین کو عید کی تیاری کے لیے ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ انشاءاللہ چاند رات میلہ اپنی نوعیت کا منفرد اور کامیاب پروگرام ہوگا۔ انتظامیہ نے پاکستانی خواتین کو اس میلے میں شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔