counter easy hit

شاہ نورانی سانحہ: 14لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے

Shah Noorani tragedy: 14 bodies handed over to relatives after identification

Shah Noorani tragedy: 14 bodies handed over to relatives after identification

شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی افراد کے کراچی منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سول اسپتال کراچی لائی گئی 14 لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

سینئر ایم ایل او سول اسپتال کرار عباسی کا کہنا ہے کہ اب تک 36لاشیں سول اسپتال لائی جا چکی ہیں۔ 14 جاں بحق افراد کی لاشوں کو شناخت کے بعد لواحیقن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

42زخمیوں کو بھی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وزیر صحت سندھ سکندر میندرو نے سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے اسپتال عملے کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سول اسپتال حب میں 2 لاشیں اور 13 زخمی منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ایدھی فاونڈیشن کے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ شاہ نورانی سے باقی لاشیں اور زخمی افراد کی منتقلی کے لئے ریسکیو کارراوئیاں جاری ہیں۔ راستے دشوار ہونے کے باعث ریسکیو کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website