counter easy hit

برقع پہنو اور نماز پڑھنی شروع کر دو۔۔!! شاہ رُخ خان کا اپنی اہلیہ سے مکالمہ، یہ سنتے ہی گوری کے رشتہ داروں نے کیا کر دیا؟ حیرا کُن صورتحال پیدا ہوگئی

ممبئی ( ویب ڈیسک) جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے آج کل دنیا بھر کے لوگوں نے وبائی مرض کورونا وائرس کے خطرے کے سبب گھروں میں قرنطینہ اختیار کیا ہوا ہے۔ لوگ وقت گزارنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دلچسپ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔تاہم آج ہم آپ کو ہر دلعزیز بالی ووڈ کے کنگ خان کی زندگی کے کچھ دلچسپ حقائق سے آگاہ کریں گے۔شاہ رخ خان نے گوری کو اس وقت اپنا دل دے دیا تھا، جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بھی نہیں کیا تھا جبکہ اب دونوں کی شادی کو 28 سال ہو چکے ہیں۔ سال 1984 میں پہلی مرتبہ شاہ رخ نے گوری کو دیکھا اور پہلی مرتبہ دیکھتے ہی انہیں محبت ہو گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کے چھ سال بعد شادی کی۔چونکہ دونوں کا مذہب الگ تھا لہٰذا شادی میں کافی رکاوٹیں آئیں، گوری کے گھر والے بہت مشکل سے اس رشتے کے لیے رضا مند ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے اس جوڑے کو ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ شادی کرنا پڑی، شاہ رخ خان اور گوری نے پہلے کورٹ میرج کی، اس کے بعد 26 اگست 1991 کو دونوں کا نکاح ہوا، اس کے بعد 25 اکتوبر 1991 کو دونوں کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی ہوئی۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ ‘مجھے یاد ہے کہ جب ہماری شادی ہوئی تو گوری کے کئی رشتے دار خوش نہیں تھے۔ پرانے خیالات کے لوگ تھے، میں ان کا اور ان کی سوچ کا احترام کرتا ہوں’۔کنگ خان نے بتایا کہ ‘میں جیسے ہی وہاں پہنچا سبھی باتیں کررہے تھے کہ مسلم لڑکا، کیا لڑکی کا نام بھی بدلے گا؟ کیا وہ مسلمان بن جائے گی؟’اس موقع پر شاہ رخ نے مذاق میں کہا کہ ‘انہوں نے گوری کو نماز پڑھنے کیلئے کہا ہے اور گوی کو برقع پہننا ہوگا’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘میرے اتنا کہتے ہی گوری کے سبھی رشتے دار خاموش ہوگئے’۔شاہ رخان کا کہنا تھا کہ ‘وہ سبھی پنجابی میں بات کررہے تھے اور میں نے اس وقت گوری سے کہا کہ چلو گوری برقع پہنو اور نماز پڑھنا شروع کرو، سبھی کو لگ رہا تھا میں نے گوری کا مذہب ہی تبدیل کروا دیا ہے’۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website