نئی دلی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان ایک طویل عرصے تک چھوٹی اسکرین سے غائب رہنے کے بعد پھر منظر عام پر آگئے لیکن اس بار ان کی انٹری نے سب کو حیران کر دیا کیونکہ شاہ رخ اس پروگرام میں مردانہ لباس کے بجائے ساڑھی پہن کر پہنچ گئے۔
شاہ رخ خان ہمیشہ خواتین کے حقوق کے حامی رہے ہیں اسی لیے اپنے پروگرام کی میزبانی کے دوران مقابلے میں شریک خواتین کی خواہش پر انہوں نے ساڑھی پہن کر کچھ دیر تک پروگرام کی میزبانی کی تو شرکا نے انہیں زبردست داد دی۔
بھارتی ٹی وی کے پروگرام ’’انڈیا پوچھے گا سب سے شانا کون‘‘ میں کچھ خواتین کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے اختتام پر خواتین نے اپنی جانب سے شاہ رخ خان کو ساڑھی کا تحفہ دے کر یہ فرمائش کردی کہ وہ اسے انہیں پہنانا بھی چاہتی ہیں جسے بالی ووڈ کنگ نے خوشی خوشی قبول کیا اور ساڑھی زیب تن کرکے شرکا کو حیران کر دیا۔