بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے نوجوان بیٹے آریان خان کو لڑکیوں سے بوس و کنار کرنے کی صورت میں ہونٹ کاٹنے کی دھمکی دے ڈالی۔
شاہ رخ خان فلمی مصروفیات کے باوجود اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گزارتے ہیں لیکن اس کے باوجود خود کو ذمہ دار باپ نہیں مانتے ہیں۔ کنگ خان اولاد کی تربیت کے لیے بھی فکر مند رہتے ہیں اور گاہے بگاہے بچوں کو ہدایات دیتے رہتے ہیں لیکن اب شاہ رخ خان اپنے نوجوان بیٹے آریان خان کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ سیروتفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے پریشان ہیں۔ بالی وڈ کے سپر اسٹار کا اپنے انٹرو یو میں کہنا تھا کہ میں آریان کا والد ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا ایک اچھا دوست بننے کی بھی کوشش کررہا ہوں کیوں کہ وہ 20 سال کا نوجوان ہے اور میں اس کے ساتھ کھل کر مذاق کرتا ہوں بلکہ وہ مجھے اپنی زندگی کی نئی نئی چیزوں کا بھی بتاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آریان مجھ سے بڑا اسٹار بننا چاہتا ہے اسی لیے میں اس سے فلم میکنگ اور اداکاری کے حوالے سے بات بھی کرتا ہوں اور ہم دونوں فلم کے ہر پہلو پر بات کھل کر بات کرتے ہیں۔ بیٹے آریان کی لڑکیوں سے دوستی پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ آریان کی کئی لڑکیوں سے دوستی ہے لیکن اگر اس نے کبھی کسی لڑکی سے بوس و کنار کیا تو اس کے ہونٹ کاٹ دوں گا۔ اس سے قبل شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کے حوالے سے بھی کہا تھا کہ اگر کوئی لڑکا میری بیٹی سے بوس و کنار کی کوشش کرے گا تو وہ اس کے ہونٹ کاٹ دیں گے۔