counter easy hit

شاہ رخ کے بیٹے آریان کا عوامی مقامات پر والد کو پہچاننے سے انکار

Shah Rukh's son

Shah Rukh’s son

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ آریان یہ نہیں چاہتا کہ عوامی مقامات پراس سے ایسا سلوک کیا جائے جس طرح کسی فلمی ستارے کے بیٹے کے ساتھ کیا جاتا ہے
ممبئی(یس اُردو) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے بچوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اکثر کئی مقامات پر اپنے تینوں بچوں آریان، سہانا اور ابرام کا ذکر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔حال ہی میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ خان کا اپنے بڑے بیٹے آریان کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آریان سےعوامی مقامات پر جب بھی کوئی یہ پوچھتا ہے کہ تم سپر سٹار شاہ رخ کے بیٹے ہو تو وہ فوراً انکار کر دیتا ہے ۔شاہ رخ خان کا آریان کے اس عجیب رویے کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ آریان یہ نہیں چاہتا کہ عوامی مقامات پراس سے ایسا سلوک کیا جائے جس طرح کسی فلمی ستارے کے بیٹے کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ آریان کو تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک بھیجا گیا تا کہ وہ وہاں اپنا بچپن نارمل طریقے سے گزار سکیں اور میرے خیال میں یہ آریان کی بہترین اور سمجھدارانہ سوچ ہے