پیرس(عمیر بیگ)یوم تاسیس کے موقع پر عوامی طاقت نے حکمرانوں کو پریشان کر دیا ہے۔پاکستان کے عوام کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ تحریک انصاف عوامی طاقت کے ذریعے تمام کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرے گی۔ ، ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی فرانس سید ظریف شاہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان نے حکمرانوں کو بتا دیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو جیل کی سلاخیں ان کا انتظار کر رہی ہیں۔ تحریک انصاف عوام کی آواز بن چکی ہے اور عوام موجودہ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔