لیپ لینڈ: رات کے اندھیرے میں آہستہ آہستہ روشنی ہوئی اور ایسے محسوس ہونے لگا جیسے دن کا اجالا پھیل گیا ہو
فن لینڈ میں خلا سے گرنے والے شہاب ثاقب نے رات میں دن کا منظر پیدا کردیا۔ حیران کر دینے والا قدرتی منظر لیپ لینڈ کے علاقے میں دیکھنےکو ملا۔ میڈیا کے مطابق ایک گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے شہاب ثاقب گرنے کا منظر ریکارڈ کیا۔ رات کے اندھیرے میں آہستہ آہستہ روشنی ہوتی گئی اور پھر یوں لگا جیسے دن کا اجالا ہو۔ میڈیا کا کہنا ہے شہاب ثاقب گرنے سے قریبی عمارتیں لرز اٹھیں، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔