پیرس : 26 ستمبر بروز ہفتہ شاہ بانو میر کی رہائش پر عید ملن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کواتین نے شرکت کی اور دسویں پارے کی تکمیل پر مبارکباد دی ‘ اسی تقریب میں درمکنون شمارہ نمبر 3 کا اشاعت کا اعلان بھی کیا گیا اور شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی جانب سے تمام مصنفین کو تحریریں بھیجنے کیلیئے کہا گیا قرآن و سنت کے متعلق مختلف موضوعات پر نوشین محمد صاحبہ نے روشنی ڈالی۔
بعد میں کھانے کا اہتمام تھا جس میں تمام خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا یوں ٌخوبصورت پاکیزہ ماحول میں تقریب مکمل ہوئی تمام معزز خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ بانو میر نے امید ظاہر کی کہ آج دس پارے مکمل ہوئے ہیں انشاء اللہ وہ دن بھی آئے گا جس دن مکمل قرآن پاک کی تکمیل کا جشن منایا جائے گا۔
شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی جانب سے وقار النساء انیلہ شباب احمد ناصرہ خان رفعت جہانگیر رخسانہ زمان نے شرکت کی تقریب میں بچیوں اور خواتین نے شرکت کی پروگرام میں حج پر شہید ہونے والے حاجیوں کے لواحقین سے اظہارَہمدردی کیا گیا اور ان کے بلند درجات کیلئے امتَ مسلمسہ سے دعا کی اپیل کی گئی۔