سانحہ گلشن اقبال پارک نے پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا ، وزیر اعلیٰ کا جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
لاہور (یس اُردو) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا خاتمہ ان کی زندگی کا مشن ہے ۔ کہتے ہیں پاک دھرتی کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے دم لیں گے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف فیروز پور روڈ پر نشتر کالونی کے نزدیک رحمت کالونی میں سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونے والے پرنس بھٹی اور جمشید بھٹی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک نے پوری قوم کو رنجیدہ کیا ، یہ بہت بڑا سانحہ ہے اور اس واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو مالی امداد کا چیک بھی دیا ۔