counter easy hit

شریف برادران سے ان کی ہرایک بدعنوانی اوربدانتظامی کاحساب لیا جائے گا، چوہدری شہباز محمود بھٹی

 Shahbaz Bhatti

Shahbaz Bhatti

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری شہباز محمود بھٹی نے کہا ہے کہ شریف برادران سے ان کی ہرایک بدعنوانی اوربدانتظامی کاحساب لیا جائے گا۔حکمران خاندان کے لوگ یادرکھیں دوسروں پرالزامات عائد کرکے اپنے خلاف چارج شیٹ سے عوام کی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی ۔حکمرانوں نے اپنا ایک جھوٹ چھپانے کیلئے ہزارجھوٹ بولے مگرپاناما پیپرز کے شواہد ان کیخلاف ہیں۔اب تک حکمرانوں نے جوبھی جال بچھایا وہ الٹا ان کیلئے وبال جان بن گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شہباز محمود بھٹی نے کہا کہ پرویز مشرف کے دورمیں حکمران خاندان نے احتساب کے ڈر سے اپنے بیرونی آقاؤں کومددکیلئے پکارا اور بیرونی مداخلت اورضمانت پرشریف خاندا ن کے لوگ پرویز مشرف سے معافی مانگ کر جدہ چلے گئے تھے مگراس بار فرارکاہرراستہ بند ہے ۔ بدعنوانی کاپیسہ واپس کئے بغیرحکمران سکون کی نیند نہیں سوسکتے،جولوگ بھی پاکستان اورپاکستانیوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں ان کا قانون کی گرفت میں آنااٹل ہے۔حکمران بظاہر احتساب کاسامنا کرنے کاتاثر دے رہے ہیں مگر اندرون خانہ 1999ء کی طرزپرقومی اداروں کیخلاف منظم سازش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کاکوئی ملک پاکستان کے داخلی ،سیاسی اورانتظامی معاملات میں مداخلت کرنے کاحق نہیں رکھتا ۔نوازشریف حکومت پر عوام کوشروع دن سے اعتمادنہیں تھا ،ابھی توحکمرانوں سے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بیگناہ شہریوں کے خون سے کھیلی گئی ہولی کابھی حساب لیا جانا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کاڈاؤن فال مکافات عمل ہے ۔