شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان چودہ روز میں معافی مانگیں ورنہ فوجداری مقدمہ چلائیں گے
لاہور: شہباز شریف نے عمران خان کو 26 ارب 54 کروڑ کا لیگل نوٹس بھیج دیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف کو کینیڈین نژاد شہری جاوید صادق کے ذریعے کمیشن بنانے کے الزام پر 26 ارب روپے 54 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے ۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان چودہ روز میں معافی مانگیں ورنہ فوجداری مقدمہ چلائیں گے ۔واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے
الزام عائد کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے فرنٹ مین جاوید صادق کے ذریعے اربوں روپے کمیشن بنانے ہیں ۔