counter easy hit

دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں،ڈاکٹر شہباز ملک

Shahbaz Malik

Shahbaz Malik

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )انچارج ومیڈیکل آفیسر BHUگنجہ ڈاکٹر شہباز ملک نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں اور جدید سہولیات کے ساتھ بہتر ین کمپنیوں کی ادویات کے ساتھ مریضوں کی ادویات کے ساتھ مریضوں کا علاج کررہے ہیں ای ڈی او ہیلتھ گجرات طاہر بشیر ، ڈی ایچ او گجرات ڈاکٹر عابد غوری ، ڈی اڈی ایچ او کھاریاں ڈاکٹر سید علی شاہ کی قیادت میں BHUگنجہ کا تمام سٹاف اپنے اپنے حصہ کا کام بہترین احسن سرانجام دے رہا ہے اہل علاقہ اپنی صحت کے حوالے سے ہم پر اعتماد کریں ہم انشاء اللہ معیاری علاج کریں گے اور اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وتندرستی دے گا یادرہے کہ BHUگنجہ صبح 8بجے سے 2.30بجے تک جنرل مریضوں کیلئے اور 2:30سے آئیندہ صبح 8بجے تک 24گھنٹے ماں بچے کی صحت کے حوالے سے ڈلیوری وغیرہ کیلئے کھلا ہوتا ہے بہترین سہولیات کے ساتھ ڈلیوری کی جاتی ہے