لاہور: ماہر ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا معمول کا میڈیکل چیک اپ 3 ماہ قبل ہونا تھا تاہم وہ سرکاری اور نجی مصروفیات کے باعث وقت پر طبی معائنہ نہ کراسکے اور گزشتہ روز طبی معائنے کے لندن پہنچے جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے اور ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ میڈیکل چیک اپ کے بعد جلد ہی وطن واپس آئیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ہمیں وسائل کے بغیرہاتھ پیرباندھ کرپھینک دیا گیا ہے، میئر کراچی
واضح رہے کہ چند روز قبل صحت عامہ کی طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد وہ گزشتہ روز لندن پہنچے تھے۔