اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف موسم کی خرابی کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے تاہم اسی وجہ سے وہ خبروں میں ہیں ۔ اب صحافی انور لودھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’شہباز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمان کے 14 اگست کو یوم آزادی نہ منانے کی تائید کردی‘۔
انورلودھی کے اس ٹوئیٹ کے جواب میں لیگی مداح انعم چوہدری نے شہباز شریف کی ویڈیو شیئرکردی جس میں وہ میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔ انعم چوہدری نے لکھا کہ ’۔۔۔ خود سن لو‘۔ شہباز شریف سے ویڈیو میں سوال کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چودہ اگست کو یوم آزادی کے طور پر نہیں منائیں گے، آپ کا کیا کہنا ہے۔ اس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ ’یوم آزادی تو یقینا ہم سب منائیں گے۔۔۔ جو وہ بات کررہے ہیں، کیا ہم چودہ اگست کی خوشیوں کیساتھ شفاف الیکشن کی خوشیاں مناسکتے ہیں، جواب یقینا ناں میں ہے اور میں ان کیساتھ ہوں‘۔
بےشرم یُوتھئوں خود سُن لو
شہبازشریف نے کہا تھا "ہم یقیناً اپنے مُلک کے آزاد ہونے کی خوشیاں منائینگے"
" لیکن کیا ہم 14 اگست کی خوشیوں کے ساتھ ایک شفاف انتخابات کی خوشیاں مناسکتے جواب نہیں میں ہوگا…. " pic.twitter.com/ZOliVPOXFI— Aniha Anam Chaudhary (@anihachaudhry) August 10, 2018
عمران نے لکھا کہ ’14 گست کو میرا پیغام۔۔۔ محب وطنوں کو چشن آزادی مبارک۔ انڈیا کے یاروں کو بربادی مبارک۔۔‘‘
شاہین خانزادی نے لکھا کہ ’جھوٹ بولتے شرم بھی نہیں آتی تمہیں؟‘‘۔
آصف ملک نے لکھا کہ ’جھوٹے پر اللہ کی لعنت‘