لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے آج حقائق کے برعکس گفتگو کی ہے،فواد چودھری نے دو سو گنا غلط اعداد و شمار پیش کیے، شہبازشریف نے وفاق سے لیے گئے جہاز کاخرچ جیب سے اداکیا۔وفاقی دارلحکومت لاہو ر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ
پی ٹی آئی حکومت اپنی گورننس کی بات کرے، 35کروڑوالی بات پی ٹی آئی حکومت کے گلے کاپھنداہے،ہم جانتے ہیں آپ کتنی حیثیت میں ہیں،نوازشریف کی حکومت میں کئی گاڑیاں نیلام کی گئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے آج حقائق کے برعکس گفتگو کی ہے،فواد چودھری نے دو سو گنا غلط اعداد و شمار پیش کیے، شہبازشریف نے وفاق سے لیے گئے جہاز کاخرچ جیب سے اداکیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے وزیراعظم کا جہاز استعمال کر کے 35 کروڑ خرچ کئے، رقوم واپس لیں گے، اسحاق ڈار کے لندن میں مزید دو فلیٹس نکل آئے، مشاہد اللہ کے علاج پر خزانے سے ایک کروڑ خرچ ہوئے، بھائیوں کی ترقی پر انٹر ڈیپارٹمنٹ تحقیقات ہو رہی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو حراست میں لے لیا،شہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری کیلئے نیب نے اسپیکرقومی اسمبلی سے رابطہ کرلیا،تاہم ابھی نیب کی جانب سے شہبازشریف سے خرد برد سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو آج صاف پانی کمپنی کیس کی تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا۔
شہباز شریف جب 3بجے نیب آفس پہنچے توان کے سامنے تین فائلیں رکھی گئیں اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ نیب آفس میں پہنچنے کے بعد شہبازشریف کیگاڑیاں واپس بھیج دی گئیں ۔جبکہ نیب آفس کے باہر رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ نیب نے شہبازشریف کوآشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔تاہم نیب نے شہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری ڈالنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے نزدیک شہبازشریف نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دیا ہے۔ صدر ن لیگ شہبازشریف آج صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں تیسری پیشی کیلئے نیب کے دفتر گئے تھے۔ جہاں نیب کی تین رکنی ٹیم نے شہبازشریف سے صاف پانی کمپنی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی ۔تاہم اب نیب حکام نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ شہبازشریف سے آج تحقیقات نہیں کی گئیں بلکہ ان کے سامنے ثبوتوں کی تین فائلیں رکھی گئیں اور ان سے کہا گیا کہ یہ تمام آپ کی کرپشن کے ثبوت ہیں۔دوسری جانب وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھی شہبازشریف کی گرفتار ی کی تصدیق کردی ہے۔نیب کی جانب سے شہبازشریف کیخلاف 14روزہ جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جائے گی۔