لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات میں نئے منتخب ہونے والے اراکین کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
نو منتخب کا اجلاس آج شام طلب لیا گیا ہے جس میں شہباز شریف مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت کریں گے جبکہ اجلاس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے اور ممکنہ طور پر اپنے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 115 نشستیں حاصل کی ہیں تاہم اب وہ وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی اپنی حکومت بنانے کیلئے کوششیں کررہی ہے اور آزاد امیدواروں کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب ن لیگ بھی تخت لاہور کیلئے بھرپور تگ و دو کررہی ہے۔