لاہور(ویب ڈیسک) نیب کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے لیے 9 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، 9 رکنی میڈیکل بورڈ نیب
کی ہدایت پر تشکیل دیا گیا۔ بورڈ کے کنونیئر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان ہوں گے جب کہ دیگر ممبران میں پروفیسر محمد اکرم، پروفیسر شہزاد کریم بھٹی، پروفیسر کامران خالد خواجہ ، پروفیسر فرخ کمال، پروفیسر بلقیس شبیر، ڈاکٹر خضر گوندل اور ڈاکٹر محمد عدنان ہاشم شامل ہیں۔ دریں اثنا بورڈ میں ایک اور ماہر شامل کیا جاسکتا ہے۔اس سے قبل نیب حکام آشیانہ ہاؤس کیس میں زیر حراست شہباز شریف کے میڈیکل چیک اپ کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں اور 3 روز گزرنے کے باوجود ابھی تک میڈیکل بورڈ تشکیل نہ دیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) و سابق وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف کے میڈیکل چیک اپ کے لیے تاحال ڈاکٹرز کا میڈیکل بورڈ تشکیل نہ دیا جا سکا تین دن گزر گئے مگر نیب حکام ڈاکٹرز نہ ڈھونڈ سکے جبکہ عدالت نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو تمام میڈیکل سہولیات فراہم کرنے اور ان کی میڈیکل رپورٹس چیک کروانے کا حُکم دیا تھا۔نیب حکام نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ میاں شہباز شریف کو شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹرز کو چیک کروائیں گے مگر ابھی تک ان کا مکمل طبی معائنہ نہیں کرایا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا اسلام آباد میں مکمل میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ ہوئے جس میں انکشاف ہوا کہ ان کے خون میں کینسر کے جراثیم موجود ہیں اور انہی میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں فوری طور پر مرض کی مناسبت سے مزید ٹسٹ اور مکمل میڈیکل چیک اپ کی ضرورت ہے مگر ابھی تک نیب میڈیکل بورڈ تشکیل نہ دے سکا۔