ارفع کریم آئی ٹی ٹاورلاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب نےپٹواری کلچرکےخاتمےکی نوید سنادی۔کہاکہ کاغذی ریکارڈضائع ہوجاتاتھا، یہ ریکارڈ محفوظ رہےگا،کوئی راشی چرا نہیں سکے گاجبکہ خرابی کے امکانات بھی ختم ہوگئے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ انہیں چند ماہ پہلےکرپشن کی شکایات ملیں،477لوگ بھرتی کیے گئے،آڈٹ ہواتو صرف 38میرٹ پرنکلے۔کرپشن کی یہ باتیں ان کے نہیں بلکہ سسٹم کے خلاف جاتی ہیں،وہ جان تو دے سکتےہیں لیکن اس راستے سے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پلی بارگین پالیسی مشرف نے بنائی،وہ پلی بارگین نہیں ہونےدیں گےبلکہ ایک ایک پائی وصول کریں گے۔افسر شاہی کہے کہ سختی ہورہی ہےتوکہتی رہے۔