لندن: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان کی وطن واپسی بھی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشرو ط ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اسی مہینے کے آخر میں بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے تیاریاں بھی عروج پر ہیں تاہم اس موقع پر شہبازشریف کی قومی اسمبلی میں موجودگی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں۔ شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف کا 16 مئی کو لندن میں طبی معائنہ ہوگا، وہ ذاتی معالج کو چیک کروائیں گے تاہم اگر ڈاکٹروں نے اجازت دی تو شہبازشریف 20 مئی سے پہلے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
یاد رہے کہ شہبازشریف نے لندن جانے کے بعد پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ان کی جگہ رانا تنویر یہ عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے مخالفت کی گئی اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہبازشریف نے فیصلہ واپس لے لیا تھا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے 16 مئی کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے، شہباز شریف اپنے ذاتی معالج کو بھی چیک اپ کروائیں گے۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ان دنوں لندن میں ہیں جہاں انھوں نے ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کروایا۔ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو 16 مئی کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے خواہاں ہیں جو اکیس مئی کو ہوگا تاہم ان کی پاکستان آمد ڈاکٹرز کی ہدایات سے مشروط ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کی جیل میں گُزارے وقت سے طبیعت زیادہ ناساز ہوئی، لندن میں علاج کے دوران وہ اپنے ذاتی معالج کوبھی چیک اپ کروائیں گے ، اگر ڈاکٹر نے سفر کی اجازت دی تو20 مئی سے پہلے پاکستان پہنچ جائیں گے۔