اسلام آباد: شہباز شریف کے فیصلے تبدیل ہوتے بھی کچھ زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور سپیکر کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ شہباز شریف جو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں اطلاعات و نشریات، قانون و انصاف اور امور کشمیرکی قائمہ کمیٹیوں سے الگ ہوگئے ہیں۔ سپیکر نے ان کی درخواست منظور کرلی ہے اور قائمہ کمیٹیوں سے ان کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 3قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی۔