ڈیرہ غازی خان ; ڈیرہ غازی خان کے حقلہ این اے 192 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تحریک انصاف نے حلقہ این اے 192 کی سیٹ بھی جیت لی ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمدخان لغاری 80 ہزار 522 ووٹ لیے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں شہباز شریف 67608ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے اس طرح سے شہباز شریف کو ڈیرہ غازی خان میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس سے پہلے این اے 3 سوات میں شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف کے سلیم الرحمان سے شکست کھا گئے تھے۔۔پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیر حتمی نتائج آ رہے ہیں۔جس میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کیئے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ندوسرے نمبر پر موجود ہیں۔۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مخالفین کا صفایا کرنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی بڑے بڑے برج الٹ دئیے ہیں۔این اے 2 سوات سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارڈاکٹر حیدر علی خان نے امیر مقام کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔۔این اے 3 سوات میںپاکستان تحریک انصاف کے سلیم الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔واضح رہے کہ کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین الیکشن انعقاد پذیر ہوا۔۔۔۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عامانتخابات میں 840قومی وصوبائی حلقوں پر 11 ہزار 673 امیدوار حصہ لے رہے تھے،،،،،قومی اسمبلی کے 270حلقوں پر 3 ہزار 428 امیدوار میدان میں اترے تھے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں پر 8 ہزار 245 امیدواروں میں مقابلہ ہو ا۔