سابق صدرآصف زرداری اورخواجہ سعد رفیق سمیت دیگر ارکان اسمبلی کےپروڈکشن آرڈر جاری ہونےتک مشترکہ احتجاج کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سےبلاول بھٹوکی ملاقات ہوئی جس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نےبجٹ منظوری روکنےپراتفاق کرلیا، ملاقات میں اےپی سی اورحکومت مخالف تحریک پربھی مشاورت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےسابق صدرآصف زرداری کےپروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹونےکہاکہ حکومت اوچھےہتھکنڈوں پراترآئی ہے، پروڈکشن آرڈررکن اسمبلی کااستحقاق ہے۔ ملاقات میں سابق صدرآصف زرداری اورخواجہ سعدرفیق سمیت دیگرارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرجاری ہونےتک مشترکہ احتجاج کافیصلہ کیاگیا۔ میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےدونوں قائدین نےحکومتی اقدامات پرتحفظات کااظہارکیا اوراپوزیشن کی حکمت عملی سےآگاہ کیا۔ پروڈکشن آرڈر کیلئےلکھےگئےنئےخط پرحکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم نے بھی دستخط کردئیے۔مسلم لیگ ق نےبھی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔