لاہور (ویب ڈیسک ) قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ن لیگ شہباز شریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے فضل الرحمن کو ووٹ دینے کا حلف لیا۔مسلم لیگ ن نے صدارتی الیکشن میں اپنے نامزد امیدوار مولانا فضل الرحمن کے لیے میاں شہباز شریف نے ووٹوں کو یقینی بنانے کے لیےماڈل ٹاؤن میں ان سے ون ٹو ون ملاقاتیں کیں۔اور ہر ممبر سے مولانا فضل الرحمن کو ووٹ دینے کا حلف لیا اس موقع پر ممبران اسمبلی نے میاں شہباز شریف کو یقین دلایا کہ ہمارے ووٹ پورے نکلیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ متعدد ووٹروں نے مولانا فضل الرحمن کے امیدوار ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔اور معلوم ہوا کہ ارکان کی یہ خواہش تھی کہ صدارتی امیدوار کے لیے مسلم لیگ ن کو اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہیے تھا۔کیونکہ پیپلز پارٹی اپوشین کے طور پر کبھی بھی ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتی۔۔مسلم لیگ ن کے صدر نے ان ملاقاتوں کے بعد مولانا فضل الرحمن کو یقین دلایا کہ تمام ارکان آپ کو صدارت کے لیے ووٹ دیں گے۔یاد رہےملک کے 13 ویں صدر کے لیے وفاقی پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے۔ قومی اسمبلی و سینیٹ میںچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ،،، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور بلوچستان اسمبلی میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔صدارتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار عارف علوی ، پیپلز پارٹی کے اُمیدوار اعتزاز احسن اور 4 اپوزیشن جماعتوں ((مسلم لیگ ن،،، عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی) کے مشترکہ اُمیدوار مولانا فضل الرحمان مد مقابل ہیں۔۔پاکستان تحریک انصاف انصاف کے رہنما اور نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے صدارتی انتخاب میں واضح اکثریت سے جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔