counter easy hit

شہباز شریف نے کارروائی ڈال دی

لاہور (ویب ڈیسک ) پبلک اکاونٹس کمیٹی میں جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے قومی سلامتی کے نام پر لی گئی زمین کو ہاوسنگ سوسائٹی میں بدلنے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان ائیر فورس نے 2006 میں سول ایوی ایشنکی زمین کو قومی سلامتیے نام پر تحویل میں لے لیا تھا جسے بعد ازاں ہاوسنگ سوسائٹی میں تبدیل کر دیاتفصیلات کے مطابق آج پبلک اکاونٹس کمیٹی میں ایک آڈٹ رپورٹ جمع کروائی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سول ایوی ایشن کی وہ زمین جسے قومی سلامتی کے نام پر تحویل میں لے لیا گیا تھا اس پر ہاوسنگ سوسائٹی بنا دی گئی ہے۔19.21 ایکڑ زمین لاہور والٹن میں موجود تھی جس کی ملکیت سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس تھی۔قومی سلامتی کے نام پراس زمین کو پاکستان ائیرفورس کی جانب سے زبردستی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔زمین کو قبضے میں لیتے وقت یہ موقف اختیارکیا گیا تھا کہ یہاں ریڈار کی تنصیب کی جانی ہے۔بعد ازاں اسی زمین کو پاک فالکن سوسائٹی کو فروخت کر دیا گیا۔یہ زمین تاحال سول ایوی ایشن واپس لینے میں ناکام رہی ہے۔اس کے نتیجے میں ایک ارب 92 کروڑ کی قیمتی زمین سے سی اے اے کو ہاتھ دھونا پڑا۔جس کا حتمی نقصان قومی خزانے کو ہوا۔یہ معاملہ تاحال سی اے اے اور پاکستان ائیر فورس کے مابین حل طلب ہے۔