counter easy hit

شہباز شریف واپس نہیں آئیں گے کیونکہ ۔۔

Shahbaz Sharif will not come back because ..

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کرپشن اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،شہباز شریف کو واپس آنا ہوتا تو اپنی جگہ کسی اورکی نامزدگی نہ کرتے،ایک بھائی فرار ہوگیا، دوسرا فرار کی تیاریو ں میں ہے، یہ لوگ این آر او لینے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،کسی اور کی نامزدگی این آر او کی طرف پہلا قدم، حکومت کیخلاف تحریک چلانے والے انتشار کا شکار ہیں، سارا ٹبر خود ساختہ جلا وطنی کے ذریعے اپنے آپ کو ماضی میں کیے گئے کاموں پر بے نقاب کرنے میں مصروف ہے۔ایک انٹرویو میں انکا مزید کہنا تھا مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے بیانیہ پر عمل کرکے قیادت کو بدلا،شہباز شریف لندن جا کر اپنی کرپشن کو دفن کرنا چاہتے تھے اور ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ وہ واپس نہیں آئیں گے۔ شہباز شریف کا پاکستان واپس نہ آنا ثابت کرتا ہے ریڑھی والوں کے اکاؤنٹس کے پیسے وہ انہیں دینے کو تیار نہیں،نئی نامزدگیوں نے ثابت کردیا شہباز شریف کی بیماری ڈرامہ ہے،کیونکہ یہ لوگ تو اپنے گھر سے باہر چوکیدار بھی ویسے ہی تعینات نہیں کرتے کجا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کا عہدہ کسی اور کو دیدیں یا پارلیمانی لیڈر نامزدکردیں،ویسے بھی ابھی تک شہباز شریف کی بیماری سے متعلق حتمی اطلاعات پاکستان کے عوام کے سامنے نہیں آئیں، خودساختہ جلاوطنی کیلئے ان کی صحت کے امور آڑے آئیں گے اور کسی ڈاکٹر سے رابطے کریں گے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر گردش کرتی ہیں جس میں انہیں شاپنگ مالز میں یا ویڈیو گیمز کھیلتے دیکھا گیا۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ عوام کو باور کراتی رہی ہے کہ یہ لوگ لوٹے گئے پیسہ کو چھپانے کی حکمت عملی میں مصروف ہیں اور کہیں نہ کہیں عدالتوں کا سہارا لینے یا طبی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی کوششوں میں ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website