لندن: ڈاکٹرز نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو لندن میں روک لیا۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس درست نہیں آئیں جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں روک لیا ہے۔
شہباز شریف کے مزید دو سے تین ہفتے ٹیسٹ ہوں گے۔ قومی اسبمبلی کا بجٹ اجلاس 11 جون کو متوقع ہے۔ تاہم ڈاکٹرز نے گذشتہ روز شہباز شریف کو لندن میں قیام بڑھانے اور علاج کروانے کا مشورہ دیا تھا۔خیال رہے یہ بھی خبر سامنے آئی تھی کہ شہباز شریف نے لندن میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ تاہم شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی پناہ کی درخواست کا راگ الاپنے والے ثبوت دیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی پناہ کی درخواست کا راگ الاپنے والے ثبوت دیں‘ کچھ ٹیسٹ باقی ہیں، بجٹ سے قبل واپسی ہو جائیگی‘ نیازی صاحب قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔
جمعرات کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ دن رات جھوٹ بولنا سلیکٹڈ وزیراعظم کا کام ہے، سیاسی پناہ کی درخواست کا راگ الاپنے والے ثبوت دیں، کچھ ٹیسٹ باقی ہیں، بجٹ سیشن سے پہلے واپسی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے ثبوت دیں ورنہ قوم جھوٹ بول کر گمراہ کرنے والوں سے حساب لے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم صبح سے رات تک جھوٹ بولتے ہیں‘ عمران نیازی صاحب جھوٹی خبریں پھیلا کر قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے سیاسی پناہ کے لئے دائر کی گئی درخواست کے حوالے سے خبر بے بنیاد ہے۔