counter easy hit

کرپشن نہ ہوتی تو پاکستان بہت ترقی کرتا،شہباز شریف

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور…..وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی میں لوٹ مار اور کرپشن کے انبار نہ لگتے تو پاکستان بہت ترقی کر چکا ہوتا ،تعلیم کا حصول ہی قوم کی عزت اور ترقی کا راستہ ہے ،توانائی منصوبے مکمل کرکے ملک سے اندھیرے دور کریں گے۔
ایوان اقبال لاہور میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلباء اور طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ،جس میں بڑی تعداد میں طلباء ،والدین اور اساتذہ نے شرکت کی ،پولیس دستے نے پوزیشن ہولڈر ز کو گارڈ آف آنر پیش کیا ،بچوں نے ملی نغمے پیش کیے ،وزیر اعلیٰ نے پوزیشن ہولڈرطلباء میں انعامات تقسیم کیے ۔وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا حصول عزت اور ترقی کا راستہ ہے ،صوبائی حکومت کیجانب سےآٹھ سال میں ایک ارب سے زائد وظائف دئیے گئے ،ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوٹ کھسوٹ اور کرپشن سے ملک کو لوٹا گیا ،اربوں کے قرضے معاف کرانے والے ملک کو کھوکھلا کر گئے ،ان کا کہنا تھا کہ قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کیلیے توانائی منصوبوں سے اندھیرے دور کریں گے ۔