counter easy hit

شہبازشریف کی وطن واپسی کے متعلق اہم خبر آگئی

Shahbaz Sharif's main news about returning home

لندن ( ویب ڈیسک )اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ سیشن سے پہلے وطن میں ہونگا، سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قوم جھوٹ بول کر گمراہ کرنیوالوں کااحتساب کرے ،تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ سیشن سے پہلے وطن میں ہونگا، سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قوم جھوٹ بول کر گمراہ کرنیوالوں کااحتساب کرے ، میرے زیادہ ٹیسٹ ہوگئے ہیں ، کچھ باقی ہیں جو جلد مکمل ہوجائیں گے ، امیدہے کہ بجٹ سیشن سے پہلے وطن میں ہونگا ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم صبح سے لیکر رات تک جھوٹ بولتے ہیں،اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلا کر قوم کو وقت ضائع کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا غلط بیانی اوردروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سیاسی پناہ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ مشرف دور کی چیرا دستیاں بھی برداشت کرچکے ہیں، سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو ثبوت لائیں، غلط بیانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹے ہیں، بجٹ سیشن سے پہلے پاکستان پہنچ جاؤں گا۔لندن میں نمائندہ سماء سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی پناہ کی خبریں بے بنیاد ہیں، خبریں دینے والے ثبوت لائیں، سچ اور جھوٹ کا پتہ چل جائے گا، غلط بیانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، عمران خان سر سے لے کر پاؤں تک جھوٹ بولتے ہیں، جھوٹ بول کر دھوکا دینے کی کوشش پر قوم ان سے حساب لے گی، اس طرح کی خبریں پھیلانے میں قوم کا وقت ضائع کیا جارہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے پرویز مشرف دور کی چیرا دستیاں بھی برداشت کیں، جون 2004ء میں وطن واپس آیا تاہم پرویز مشرف نے مجھے واپس جدہ بھجوا دیا، نواز شریف بھی پاکستان آئے تھے انہیں بھی واپس بھیج دیا گیا تھا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لندن اپنی صحت و علاج اور پوتی (حمزہ شہباز کی بیٹی) کی صحت کے معاملات کے باعث لندن آیا تھا، میرے کچھ چیک اپ باقی ہیں وہ مکمل ہوتے ہی بہت جلد پاکستان واپس جاؤں گا، امید ہے بجٹ سے پہلے وطن پہنچ جاؤں گا۔ سابق وزیراعلیٰ آشیانہ کیس میں ضمانت پر رہا ہیں جبکہ ان کے خلاف کئی کیسز نیب میں زیر تفتیش ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website