وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ2012-13میں بجلی جاتی تھی تو واپس نہیں آتی تھی، ہماری حکومت جلد ہی ملک بجلی کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کردے گی، انہوں نےراجن پور کے لئے گیس کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا۔
راجن پورکےڈسٹرکٹ اسپتال کےدورےپروزیراعلیٰ پنجاب نےاسپتال کی تعمیرنومنصوبے کاافتتاح کیا۔ سی ٹی اسکین مشین کی تنصیب،ہیپاٹائٹس کلینک،برن وارڈ ،ڈینٹل وارڈ سمیت دیگر منصوبےشامل ہیں۔
اس موقع پرتقریب سےخطاب میں شہبازشریف کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نےپنجاب کے تمام اسپتالوں میں کروڑوں روپےکےمنصوبوں پرکام کیا، اب اسپتالوں کے دورے پر ڈاکٹروں کے لئے دعائیں نکل رہی ہیں۔
انہوں نےدعویٰ کیاکہ مظفرگڑھ کا اسپتال یورپ کےاسپتالوں سےبھی آگےاورڈی جی خان اوربہاولپورمیں صحت کی بےپناہ سہولیات فراہم کی ہیں لوگوں کی خدمت کرنےکا سفرطویل ہے۔