اسلام آباد(ویب ڈیسک) جیل سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کواجلاس میں شرکت کے لیے قومی اسمبلی منتقل کردیاگیااور پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں جب اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر شہبازشریف ایوان میں پہنچے تو لیگی اراکین نے شیرآیا، شیر آیا کے نعرے لگاناشروع کردیئے لیکن اسی دوران حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ ریاض نے اپوزیشن لیڈر کوزخمی شیرقراردیدیاجس کے بعد دونوں جماعتوں کے اراکین بھی شدید گرماگرمی اورتلخ جملوں کا تبادلہ ہوالیکن سپیکر غیرپارلیمانی الفاظ حذف کروادیئے اور اراکین کو وارننگ دی کہ غیراخلاقی الفاظ استعمال نہ کریں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق راجہ ریاض کے متنازعہ ریمارکس پر لیگی اراکین اسمبلی نے احتجاج کیا اور جبکہ اسی دوران رانا تنویر اور راجہ ریاض کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوگیا۔ رانا تنویر کاکہناتھاکہ کہ راجہ ریاض ایک چمچہ ہے جو اپنی شکل تک نہیں دیکھتا ۔ایسے جملوں کے تبادلے کی وجہ سے ایوان میں شدید گرماگرمی بھی دیکھنے کو ملی ۔