اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ وہ اشاروں سے متعلق بات نہیں کرتے،، اور نہ ہی شاروں پر چلتے ہیں ،، یہ جواب انھوں نے اس سوال پر دیا کہ کیا آپ کو بھی آسف علی زرداری کی طرح مڈٹرم انتخابات کے اشارے ملتے ہیں ؟ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ وہ اشاروں سے متعلق بات نہیں کرتے،، اور نہ ہی شاروں پر چلتے ہیں ،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافی نے شہبازشریف سے استفسار کیا کہ آصف زرداری کومڈٹرم انتخابات کا اشارہ ملا،آپ کو مڈٹرم الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں؟اپوزیشن لیڈر نے صحافی کو جواب دیا کہ ’وہ اشاروں سے متعلق بات نہیں کرتے ،، صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر نہیں آرہے ،کیاان میں اعتماد کا فقدان ہے؟ شہبازشریف نے جواب دیا کہ آپ پھونک مار دیں،، گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک دوسرے ہاتھ ملایا اور مختصر سی گفتگو کی،، اس ملاقات کے بعد صحافی نے آصف زرداری سے استفسار کیا تھاکہ کیا آپ کی نوازشریف سے ملاقات متوقع ہے؟ جس پر انہوں نے جواباً کہاتھاکہ ’آپ کہہ دیں،ملاقات کرادیں،جو آپ کا حکم ہو‘۔ یاد رہے کہ آج بھی ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ نواز شریف اور آسف زرداری کا رابطہ ہوا ہے ،، لیکن ایسا کچھ نہیں تھا اور دونوں پارٹیوں نے خبر کی تردید کی تھی ،، اور یہ من گھڑت تھی ،،