counter easy hit

شہید ملت لیاقت علی خان کی آج65ویں برسی منائی جا رہی ہے

Shaheed-e-Millat Liaquat Ali Khan's 65th anniversary is being celebrated today

Shaheed-e-Millat Liaquat Ali Khan’s 65th anniversary is being celebrated today

کراچی : پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی آج پینسٹھویں برسی منائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواب زادہ خان لیاقت علی خان تحریک پاکستان میں قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ کے دست راست اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے۔ 2 اکتوبر 1896ءکو ہندوستان کے علاقے کرنال میں پیدا ہونے والے لیاقت علی خان، نواب رستم علی خان اور ان کی اہلیہ محمودہ بیگم کے دوسرے بیٹے تھے۔ قرآن اور احادیث کی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ 1918ءمیں ایم اے او کالج علی گڑھ سے گریجویشن کیا۔ 1918ءمیں پہلی شادی جہانگیر بیگم سے ہوئی۔

شادی کے بعدبرطانیہ جاکر آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1922ءمیں انگلینڈ بار اور 1923ءمیں ہندوستان واپس آ کر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ 1926ءمیں اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 1940ءمیں مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1932ءمیں دوسری شادی رعنا لیاقت علی سے ہوئی۔ ماہر تعلیم اور معیشت دان رعنا لیاقت علی اپنے شوہر کی سیاسی زندگی کی بہترین معاون ثابت ہوئیں۔

سولہ اکتوبر 1951ءکے دن کمپنی باغ راولپنڈی میں مسلم لیگ کا جلسہ عام ہو رہا تھا۔ شام پونے چار بجے پنڈال میں چالیس پچاس ہزار کا مجمع تھا اور پھر وزیراعظم کی تقریر شروع ہوتے ہی اگلی صف میں بیٹھے افغان باشندے سید اکبر نے پستول سے یکے بعد دیگرے دو فائر کر ڈالے۔ اگرچہ حملہ آور کو چند سیکنڈ کے دوران موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تاہم پاکستان اپنے نہایت مخلص اور عظیم رہنما سے محروم ہو گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website