شہید مظہر علی مبارک کی مذھبی،سماجی اور دکھی انسانیت کےلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔۔مقررین علامہ آغا سیدھادی الحسینی ،سیدسجادگردیزی و دیگر کا برسی تقریب سے خطاب
راولپنڈی(پر یس ریلیز) شہید کو مردہ مت کہوانکو رزق اللہ عطا کرتا ھے۔شہدا کےمشن کو جاری رکھا جائےگاشہید مظہر علی مبارک کی مذھبی،سماجی۔اوردکھی انسانیت کےلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائےگاان خیالات کا اظہار مذھبی اسکالر علامہ آغا سید ھادی الحسنینی ۔ علامہ سید سجاد حسین گردیزی صاحب۔بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں جناب رضوان حیدر فریدی صاحب ۔نعت خواں قیصر علی اورحافظ محمد اسحاق صاحب خطیب جامع مسجد نوابیہ مسجد نواب کالونی اور اصغر علی مبارک اور دیگر نے شہید مظہر علی مبارک کی پانچویں برسی کے موقع پر تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ ھر مسلمان دعا کا طلبگار ہے شہدا نے اپنے خون سے امن کی شمع روشن کی ھےواضع رھے کہ دہشتگردی کے ایک واقعہ میں ریسیکو1122 کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن مظہر علی مبارک سال 2013 میں شہید ھو گےتھےجنہوں کی پانچویں برسی 25 پچیس دسمبر بروز منگل کو منائی گئی۔ اس موقع پر مجلس عزا کے بعد اجتماعی دعا۔قرآن خوانی۔سوزوسلام۔حمد و نعت کی محفل برمکان ڈاکٹر مبارک علی سابق سینیئر ھیومن رہسوس مینجر پاکستان ریلوے ڈی ایس آفس راولپنڈی شہید مظہر علی مبارک روڈ نواب کالونی علی منزل گلی نمبر تین 3 ڈھو ک حسو راولپنڈی پر دن پرمنعقد ھوئ جس میں معززین شہر راولپنڈی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شہید مظہر علی مبارک۔پاکستان عوامی لیگ کے رہنما اصغرعلی مبارک۔ڈاکٹر محفوظ علی۔ڈاکٹر اظہر علی۔ڈاکٹر اسد علی۔ڈاکٹر اطھر علی۔ایڈووکیٹ عظمت علی۔ایڈووکیٹ طاہرہ بانو مبارک۔ایڈووکیٹ احسان علی ھاشمی کے بھائی تھے