ویانا ( محمد اکرم باجوہ ) شہید زوالفقار علی بھٹو قائد عوام کی 36 ویں سالانہ برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آسٹریا کا ایک تعزیتی اجلاس پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان کی زیر صدرات جنرل سیکرٹری اکرم باجوہ کی رہائیش گاہ منعقدہوا جس میں پارٹی عہدیداران اور سینئر رانماوں نے شرکت کی۔
دعائیہ تقریب کے تعزیتی اجلاس میں پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان،سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،نائب صدر سید وسیم شاہ اورجنرل سیکرٹری اکرم باجوہ نے مشترکہ طور پر شہید زوالفقار علی بھٹو کی پاکستان میں جمہوریت کیلیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید زوالفقار علی بھٹو کو قائد عوام ہونے کی ڈکٹیٹرنے سزا دی اور عدالتی قتل کرایا بھٹو پوری دنیا کے مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا چاہتے تھے۔
اسی وجہ سے عالمی قوتوں کو پتہ چل گیا تھا اگر زوالفقار علی بھٹو مذید زندہ رہے تو ان کیلیے خطرہ ہے اور عالمی قوتوں نے پاکستان کے ڈکٹیٹروں کو استعمال کیا اُنہوں مذید کہا کہ بھٹو آج زندہ ہوتے تو پاکستان کے موجودہ حالات بلکہ پوری دنیا کے حالات کچھ اور نقشہ پیش کرتے آج پاکستان میں جمہوریت شہید زوالفقار علی بھٹو قائد عوام کی محنت کا نتیجہ ہے۔ آخر میںاجتمائی فاتحہ خوانی کی گی اور دعائیہ کلمات میں پاکستان کی ترقی ،خوشحالی ،سلامتی اور امن و امان کیلیے دعاکی گی۔