خصو صی رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے :پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے سترہ سالہ شاہین آفریدی کی شاندار بالنگ کی بدولت نے ھاٹ فیورٹ اور پوائنٹس ٹیبل پرنو پوائنٹس سے نمبرون ٹیم ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے ھرا دیا پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔ شاہین آفریدی نے ریورس سوئنگ سے وسیم اکرم کی یاد تازہ کرتے ہووےشاندار اسپیل میں صرف چار رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کر کے تمام لوگوں کی توجہ محور بن گئے۔ایک موقع پر ملتان سلطانز کی ٹیم بڑے ہدف کی جانب گامزن تھی لیکن شاہین آفریدی نے بہترین اسپیل کرتے ہوئے صرف چار رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر کے ملتان کی بڑے اسکور کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملتان سلطانز نے آخری نو وکٹیں صرف 23 رنز کے اضافے سے گنوائیں۔کرکٹ کے تمام حلقوں میں شاہین آفریدی کی اس شاندار باؤلنگ کو خوب سراہا گیا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں شاہین آفریدی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور چیمپیئن تیار تیار ہو رہا ہے۔ بالآخر لاہور کی ٹیم کو کچھ خوشیاں نصیب ہوئیں اور میں ان کیلئے بہت خوش ہوں۔پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔
اوپنرز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے اپنی ٹیم کو آٹھ اوورز میں 61 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، سنگاکارا 30 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔احمد شہزاد کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور 92 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر 32 رنز بنانے کے بعد شہزاد کی ہمت جواب دے گئی۔ملتان سلطانز نے ایک موقع پر 13 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ باآسانی 150 رنز کا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے لیکن نارائن اور شاہین آفریدی کے شاندار اسپیل نے سلطانز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔نارائن نے 16 رنز بنانے والے صہیب مقصود کو آؤٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی جس کے بعد اگلے اوور میں شاہین آفریدی نے تباہ کن اوور کراتے ہوئے ایک ہی اوور میں شعیب ملک، روس وائٹلی اور سیف بدر کو آؤٹ کر کے ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔اسکور 108 تک پہنچا تو سہیل تنویر رن آؤٹ ہوئے جبکہ سہیل خان نے کیرون پولارڈ کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا کر سلطانز کی بڑے اسکور کی رہی سہی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔شاہین آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آخری اوور میں مزید دو وکٹیں حاصل کر کے ملتان سلطانز کو 114 رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔نوجوان فاسٹ باؤلر نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے صرف 4 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں قلندرز کے اوپنرز نے ٹیم کو 33 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اینٹن ڈیوچک حریف کپتان شعیب ملک کو وکٹ دے کر پویلین جا بیٹھے۔قلندرز کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب 41 کے مجموعے پر فخر زمان اور آغاز سلمان دونوں پویلین لوٹ گئے اور ایسا محسوس ہونے لگا کہ شاید ایک مرتبہ لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن روایتی انداز میں زمین بوس ہو جائے گی لیکن سلطانز کی ناقص فیلڈنگ نے قلندرز کی ایونٹ میں پہلی فتح کی راہ ہموار کی۔ملتان سلطانز کو جلد ہی چوتھی وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن سیف بدر نے نو اور دس رنز کے انفرادی اسکور پر میک کولم کا دو مرتبہ کیچ ڈراپ کر کے ٹیم میں میچ میں واپسی کے مواقع گنوا دیے۔میک کولم نے ان مواقعوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور گلریز صدف کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلئے 53 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی پہلی فتح کی راہ ہموار کی۔گلریز صدف 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن 35 رنز بنانے والے برینڈن میک کولم نے سہیل اختر کے ساتھ مل کر ٹیم کو مزید کسی نقصان کے ہدف تک رسائی دلا دی۔میچ میں چھ وکٹ سے کامیابی کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے چھ شکستوں کے بعد ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔شاہین آفریدی کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔