پیرس (نمائندہ خصوصی ) ایٹمی و روایتی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھنے اورڈھائی ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل شاہین تھری کے کامیاب تجربے پر عسکری قیادت اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عمر رحمن ، سینئر نائب صدر راجہ محمّد عجب ، نائب صدر اشفاق احمد چوہدری ،اصغر برہان ،خالد پرویز چودھری ، جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف ، سیکرٹری انفا رمیشن افضال احمد گوندل اور سیکرٹری فنانس مظہر گوندل و دیگر نے کہا ہے کہ شاہین تھری کے کامیاب تجربے سے بھارت کے جارحانہ عزائم پسپا ہونے میں مدد ملے گی ۔ جبکہ پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی کو پاکستان و بنگلہ دیش تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے کا مثبت اقدام قرار دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کے حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود منصوبوں کو جاری رہنا چاہئے ” کے وزیراعظم کے الفاظ کو قابل غور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے الفاظ قابل تعریف ہی نہیں بلکہ اس بات کا عندیہ بھی ہیں کہ تبدیلی کے آثار واضح ہونے شروع ہوگئے ہیں اور وزیراعظم نوشتہ دیوار پڑھ چکے ہیں۔اور یہ صرف عمران خان کی ہی وجہ سے ہے۔
سیکرٹری انفا رمیشن افضال احمد گوندل پاکستان تحریک انصاف فرانس
AFZAAL AHMED GONDAL
Information Secretary PTI France
0033622607744
0033640711351
00923008544498