پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے صدر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن شاہد خان آفریدی کو فاٹا آرگنائزنگ کمیٹی کا جنرل سیکریٹری مقررکردیا۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیرترین اور فاٹا کے چیف آرگنائزر دوست محمد محسود نے شاہد آفریدی کی تقرری کااعلامیہ جاری کردیا۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے تحریک انصاف کی قیادت کا اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں تحریک انصاف کو مضبوط اورمرکزی قیادت کے اعتماد پر پوُرا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے 8 فروری کو پشاور پریس کلب میں فاٹا کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔