counter easy hit

شاہد آفریدی نے دبئی جیل میں قید 30 پاکستانیوں کو رہا کروادیا

دبئی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دبئی کی جیلوں میں قید 30 پاکستانیوں کو رہا کروادیا۔ 

Shahid Afridi got released 30 Pakistanis prisons in Dubai jail

Shahid Afridi got released 30 Pakistanis prisons in Dubai jail

بوم بوم آفریدی گزشتہ 2 سالوں سے کرکٹ میں میدانوں میں تو شائقین کے دل نہ جیت سکے لیکن آف دی فیلڈ انہوں نے ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ شاہد آفریدی کرکٹ کے ساتھ  ساتھ عوام کے لیے فلاحی کاموں میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور ایسا ہی کچھ انہوں نے دبئی کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے لیے کیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ’’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ کے ذریعے 30 پاکستانیوں کی رہائی میں مدد کی جو دبئی میں مختلف کیسز میں زیر حراست تھے۔

شاہد آفریدی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس قابل تعریف عمل  سے یہ پاکستانی ملک واپس جاکر ایک نئی زندگی کی شروعات کرسکیں گے جب کہ دبئی پولیس کے تعاون کے بغیر یہ کبھی ممکن نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ’’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ کے پلیٹ فارم سے اس کام کو انجام دینے پر بہت خوش ہوں۔

واضح رہے بوم بوم آفریدی اپنی فاؤنڈیشن کے تحت دہشت گردی سے متاثرہ علاقے خیبر ایجنسی میں اپنے نام سے اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لاچکے ہیں جس کا افتتاح اُس وقت کے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کیا تھا جب کہ وہ اپنے والد کے نام سے کوہاٹ میں اسپتال بھی بنارہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website