counter easy hit

سٹار بیٹسمین شاہد آفریدی، سری لنکن لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(اصغر علی مبارک)گھر پر ایمرجنسی، شاہد آفریدی لنکا پریمیئرلیگ چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے’ حالات کنٹرول ہونے کے بعد دوبارہ جوائن کرلوں گا‘’لنکا پریمیئر لیگ میں شامل گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی نے اچانک پاکستان واپسی اختیار کرلی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں ذاتی وجوہات کی بنا پر فوری طور پر گھر جانا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا حالات کنڑول ہونے کے بعد جلد ہی لنکا پریمیئرلیگ میں اپنی ٹیم کودوبارہ جوائن کروں گا۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں شکست کھا چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website