اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اہم انکشافات کر دئیے۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کرکٹ لیجنڈز سمیت کسی کھلاڑی کو نہیں بخشا۔انہوں نے جاوید میانداد، وقار یونس، شعیب ملک سمیت اہم کھلاڑیوں ہر سخت تنقید کی اور اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا پہلے سے ہی علم تھا۔ مظہر مجید نے فون مرمت کے لیے ایک دکان پر دیا تھا اور اتفاق سے دکان کا مالک میرے دوست کا دوست نکلا، مظہر مجید کے فون سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کیے گئے پیغامات ملے۔ ٹیم مینجمنٹ کو ثبوت دکھائے مگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔ میں نے یہ پیغامات وقار یونس سے بھی شئیر کیے۔ میجنمنٹ یا تو خوفزدہ تھی یا پھر اسے ملک کے وقار کا خیال تھا۔ یاور سعید نے پیغامات دیکھ کر بے بسی کا اظہار کیا۔ یاور سعید نے مجھ سے پیغامات کی کاپی مانگنے کی بھی زحمت نہ کی۔ عبدالرزاق نے بھی سلمان بٹ، محمد عامر اور آصف پر شک کا اظہار کیا تھا.