دو اسٹار کرکٹرزمیں لفظی گولہ باری کے بعد قانونی جنگ جاری ہو رہی ہے۔شاہد آفریدی نے جاوید میانداد کو بھیجنے کےلیے لیگل نوٹس تیا رکرلیا جسے آج بھیجے جانے کا امکان ہے۔ بوم بوم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اسلام آباد کے وکیل نے بھی میانداد کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔
واضح رہے کہ جاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے۔
پریس کانفرنس میں آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ میانداد کا کہنا ہےآپ پیسوں کے لئے فیئرویل میچ مانگ رہے ہیں،جس پر آفریدی نے جواب دیا کہ میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے، اتنے بڑے کرکٹر کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔
ماضی کے عظیم بیٹسمین میانداد کا ری ایکشن ہوش اڑادینے کےلئے کافی تھا، انہوں نے بوم بوم آفریدی پر میچ فکسنگ کا الزام لگادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آفریدی اپنی بیٹیوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ انہوں نے میچ نہیں بیچے۔
آفریدی نے بعد میں سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ جاوید میانداد کے ذاتی حملے کافی عرصہ برداشت کئے لیکن ہرکسی کے برداشت کی ایک حد ہوتی ہے۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے لیکن میانداد کے رویے پر ان کا ردعمل فطری تھا۔